ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

07:02 PM, 8 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے ہلکا سا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1379 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.39 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلی ہفتے قیمت 1374 روپے تھی۔

جنوبی شہروں میں بھی سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جہاں فی بوری اوسط قیمت 1441 روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے قیمت 1440 روپے تھی۔

شہری سطح پر قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1400 روپے، سیالکوٹ میں 1370 روپے، لاہور میں 1466 روپے، فیصل آباد میں 1370 روپے، سرگودھا میں 1373 روپے، ملتان میں 1397 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1370 روپے اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 
 

مزیدخبریں