غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی کی خودکشی، ذہنی صحت پر بڑھتی تشویش

02:30 PM, 8 Dec, 2025

تل ابیب: غزہ میں جاری جنگ میں ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کر لی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں فوجی کارروائیوں کا حصہ رہا تھا اور جنگی دباؤ کی وجہ سے شدید ذہنی مسائل کا شکار تھا۔ بارزانی کو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD) لاحق تھا، جو جنگ کے دوران ہونے والے ذہنی صدمات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

یہ بیماری افراد کو خوفناک خواب، فلیش بیک، اور ذہنی بے چینی جیسے مسائل میں مبتلا کرتی ہے، جس سے ان کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔ بارزانی کی خودکشی نے غزہ میں شریک اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اسرائیل میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزیدخبریں