پنجاب میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سامنا، لاہور سب سے آلودہ شہر

10:51 AM, 8 Dec, 2025

لاہور  :  پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک رہی۔ لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہر کے طور پر پہلے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 408 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 507، گوجرانوالہ میں 372 اور رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ سموگ کی شدت کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران باہر جانے سے گریز کرنا اور گھر کے اندر رہنا بہتر ہوگا۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو اضافی احتیاط کی ضرورت ہے۔

فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ماہرین نے کھڑکیاں بند رکھنے اور دھوئیں یا مٹی کے ذرائع سے دور رہنے کی بھی سفارش کی ہے۔

مزیدخبریں