وزیراعظم شہباز شریف کا سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ پر پیغام

10:38 AM, 8 Dec, 2025

اسلام آباد  :  وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر سارک کے تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل جنوبی ایشیا میں مکالمے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے سارک کی بنیاد رکھی گئی تھی، لیکن بدقسمتی سے مختلف سیاسی اور علاقائی مسائل کی وجہ سے اس تنظیم کے مقاصد پوری طرح سے حاصل نہیں ہو سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ سارک کے تمام رکن ممالک ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی ترقی کے لیے ہمیں باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر ایک مضبوط نظام کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر تمام ممالک اپنے مسائل کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہوں تو سارک خطے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا کی پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور سارک کا کردار اس مقصد کے لیے بہت اہم ہو سکتا ہے، بشرطیکہ رکن ممالک میں ہم آہنگی اور تعاون ہو۔

مزیدخبریں