سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی ایجنسی "را" کے 12 دہشت گرد گرفتار کر لیے

10:15 AM, 8 Dec, 2025

لاہور:  پنجاب کی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز اور نقدی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ان دہشت گردوں کے پاس حساس اداروں اور مقامات کی تصویریں، ویڈیوز اور لوکیشنز بھی موجود تھیں، جو ان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ لاہور سے پکڑے جانے والے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار اور عثمان سرفراز شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دانش کو اور بہاولپور سے فتنہ الہندوستان گروپ کے رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں اور مذہبی منافرت پھیلانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان کی گرفتاری بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد سے ممکن ہوئی، جس کا ایک فیس بک آئی ڈی "عادل" تھا، جو دہشت گردوں کی مدد کر رہا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضے سے 7 آئی ای ڈی بم، 2 ڈیٹونیٹر، 102 فٹ حفاظتی فیوز وائر، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ ان دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

مزیدخبریں