آٹزم سے متاثرہ بچوں کیلئے پنجاب کے 8 مزید اضلاع میں خصوصی سکولز کا فیصلہ

04:06 PM, 8 Aug, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے صوبے کے مزید 8 اضلاع میں خصوصی سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سکولوں کے قیام کے لیے اراضی کی فراہمی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق راولپنڈی، ساہیوال، ملتان اور سرگودھا میں مریم نواز سکولز آف آٹزم قائم کیے جائیں گے۔ فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں بھی آٹزم سکولز قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے متعلقہ اضلاع میں سکولوں کے لیے مناسب اراضی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق نئے سکولز کے قیام سے آٹزم سے متاثرہ بچوں کو ان کی خصوصی ضروریات کے مطابق تعلیم اور تربیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ مختلف اضلاع میں خصوصی تعلیم تک رسائی بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں