اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تینوں ممالک کے دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کے لیے بھی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے بھی اہم دستاویز ہے۔ ان کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ علاقائی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک نئے مرحلے کی بنیاد پڑی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔