ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ

01:19 PM, 8 Aug, 2026

اسلام آباد :این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلیش فلڈ کا درمیانے درجے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور کوہلو میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے چترال، سوات اور اپر دیر میں دریائے سوات اور پنجکوڑہ میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں