شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قوم کا سرمایہ : 78 سول اعزازات کی منظوری

01:07 PM, 8 Aug, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف کیٹیگریز میں 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

مزیدخبریں