پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل، پہلا معرکہ 19 اگست کو

12:38 PM, 8 Aug, 2026

ٹرینیڈاڈ:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔ قومی ٹیسٹ ٹیم آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ کے شہر لیڈز روانہ ہوگی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 9 ستمبر سے برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچے گی، جہاں کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

مزیدخبریں