دفاعی شراکت داریوں میں پاکستان کا کردار نمایاں،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی مؤثر قرار

11:38 AM, 8 Aug, 2026

راولپنڈی :تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پیشہ ورانہ عسکری تعاون اور باہمی دفاعی اعتماد کو سفارتی سطح پر مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔

رپورٹ کے مطابق اہم دفاعی معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان کی سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ جغرافیائی و تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔ دفاعی تعاون میں اضافے سے تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے شعبے میں روابط کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

تجزیاتی رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کے علاقائی سلامتی کے کردار کو بھی نمایاں قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں