جدہ:وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔ مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
وزیراعظم نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے کر زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دورۂ سعودی عرب میں شریک تھے۔