جدہ :وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔
وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ شہباز شریف نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی اور زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے بھی دعا کی۔