میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

09:14 AM, 8 Aug, 2026

راولپنڈی: مسلح افواج نے نشانِ حیدر کے حامل میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید کی بے مثال شجاعت اور عظیم قربانی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف کارروائی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور فرض سے غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملکی دفاع اور قومی جذبے کی روشن مثال ہیں۔

مزیدخبریں