پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کردی گئی

12:23 AM, 8 Aug, 2026

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی ہے، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر گھٹا دی گئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں