اسلام آباد میں صنعتی ترقی کی نئی راہیں، بین الاقوامی نمائش کی تیاری مکمل

09:30 PM, 8 Aug, 2025

لاہور: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں عالمی صنعتی میلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میلہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف ممالک کی کمپنیاں اور کاروباری تنظیمیں اپنے مصنوعات کے اسٹال لگائیں گی۔

اس عالمی صنعتی میلے میں چین، ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے، جہاں غیر ملکی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

اس موقع پر پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے معاہدے بھی دستخط کیے جائیں گے، جس سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

یہ بین الاقوامی صنعتی میلہ نہ صرف تجارتی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
 

مزیدخبریں