بھارتی وزیراعظم مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے خوف سے ملاقات ملتوی کی:بلوم برگ رپورٹ

09:26 PM, 8 Aug, 2025

واشنگٹن: امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی دعوت اس خوف سے مسترد کر دی کہ انہیں پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کرنا پڑ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 جون کو ٹرمپ اور مودی کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھی اور ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو “مردہ” قرار دیتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے  امارات میں امریکی صدر سے ملاقات کا عندیہ دیا۔

مزیدخبریں