باجوڑ میں خوارج کی سازش بے نقاب، ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

01:06 PM, 8 Aug, 2025

باجوڑ: باجوڑ میں خوارج کی جانب سے قبائلی عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان ابہام پیدا کرنے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خوارج شہری آبادی میں روپوش ہو کر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اپنے سہولت کاروں کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی منظم کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان عناصر سے کسی بھی سطح پر بات چیت کا امکان خارج از امکان ہے، جب تک وہ ریاست کے سامنے غیر مشروط ہتھیار نہ ڈال دیں۔

ریاستی حکام کے مطابق قبائلی جرگے کا مقصد کسی قسم کی کارروائی سے قبل عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، تاہم ریاست اور دین دونوں کسی بھی باغی گروہ سے مفاہمت کی اجازت نہیں دیتے۔

حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کا مکمل اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، اور خوارج کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں