پاک افواج کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید کو 67 ویں یوم شہادت پر عقیدت کا اظہار

08:48 AM, 8 Aug, 2025

راولپنڈی: پاک افواج نے شہید میجر طفیل محمد کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت کے موقع پر گہرے خراجِ عقیدت پیش کیے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف، جوائنٹ چیفس، نیول اور ایئر چیف نے میجر طفیل محمد کی بہادری اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میجر طفیل محمد نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف لڑائی میں زخمی ہونے کے باوجود حوصلہ نہ چھوڑا اور مشن کی کامیابی تک لڑائی جاری رکھی۔ ان کی بہادری اور قربانی کو ملک نے نشانِ حیدر سے نواز کر سرفراز کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانیاں اور ان کے حوصلے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا جذبہ اور حب الوطنی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افواج اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں