ملک کو 'ایشیائی ٹائیگر' بنانے کا وقت آگیا: کاروباری برادری کا حکومت اور عسکری قیادت کے امن اقدامات پر اظہارِ اطمینان

08:44 PM, 8 Apr, 2026

کراچی/لاہور: ملک کی ممتاز کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر نے عالمی سطح پر کشیدگی کے خاتمے اور کامیاب خارجہ پالیسی پر حکومت اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی دور اندیشی سے پوری تہذیب اور لاکھوں قیمتی جانوں کو بچایا۔ حکومت اور عسکری قیادت کی موجودہ حکمتِ عملی بھی ملک کو عالمی سطح پر معتبر بنا رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو "ایشیا کا ٹائیگر" بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے اثرات جلد معیشت پر نظر آئیں گے۔ کاروباری برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ زراعت، آئی ٹی اور صنعت کی ترقی کے لیے فوری طور پر ایک جامع قومی صنعتی پالیسی نافذ کی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔
ایس ایم تنویر کے مطابق، ملکی معیشت کی بقا آئی ٹی اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں پنہاں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صنعتی پالیسی کے نفاذ سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔

مزیدخبریں