اسلام آباد / انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ترک صدر نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے مخلصانہ اور تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔صدر اردوان نے اپنے کلمات میں کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جو حالیہ اقدامات کیے ہیں، وہ عالمی سطح پر قابلِ ستائش ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے امن مشن کی توثیق اور حوصلہ افزائی کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کے تصادم کے خلاف ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں گے۔
سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی: صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون، پاکستانی امن اقدامات کو خراجِ تحسین
10:00 PM, 8 Apr, 2026