اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر لاگو نہیں ہوگی۔ اس دوران ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور دیگر انتظامی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اسی طرح آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور ہسپتالوں کی خدمات بھی جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن بھیج کر باقاعدہ اطلاع دے دی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات بھی متوقع ہیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے عوامی تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔