بیجنگ: کیا آپ ایسا اسمارٹ فون چاہتے ہیں جس میں سامنے اور پیچھے دونوں طرف اسکرین موجود ہو؟ چینی کمپنی بگ می نے ایک ایسا منفرد فون متعارف کروا دیا ہے جو یقیناً آپ کو حیران کر دے گا۔
کمپنی کا نیا ماڈل بگ می ہائی بریک ڈوئل ایک ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون ہے، جس میں سامنے ایل سی ڈی پینل اور پیچھے رنگین ای-انک اسکرین دی گئی ہے۔ پیچھے والی اسکرین خاص طور پر ای بکس پڑھنے اور طویل ریڈنگ کے لیے مفید ہے۔
بگ می کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس کے دونوں اطراف ڈسپلے موجود ہیں، تاہم فون کی مکمل تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔
یہ کمپنی ای-انک فونز بنانے کے لیے جانی جاتی ہے، اور اسکرین کی خصوصیت یہ ہے کہ بیٹری کی مدت زیادہ ہے اور آنکھوں پر دباؤ کم پڑتا ہے۔
کمپنی نے فون کی قیمت یا مارکیٹ میں دستیابی کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔