واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے حوالے سے امریکی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران پر حملے روک دیے ہیں اور اب تمام تر توجہ بامقصد مذاکرات پر مرکوز ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران میں جو اہداف حاصل کرنے تھے وہ پورے ہو چکے ہیں، لہٰذا مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں۔ امریکی انتظامیہ اب ایران کے ساتھ محض رسمی گفتگو کے بجائے ٹھوس نتائج پر مبنی مذاکرات چاہتی ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
سفارتی ماہرین کے مطابق امریکی رویے میں یہ نرمی پاکستان کی کامیاب ثالثی اور "اسلام آباد مذاکرات" کی طرف بڑھتا ہوا ایک بڑا قدم ہے۔
ایران پر حملے روک دیے گئے، مستقل جنگ بندی اب اولین ترجیح؛ امریکی نائب صدر کا انکشاف
03:29 PM, 8 Apr, 2026