عالمی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کو دنیا کا سب سے مؤثر 'پیس میکر' قرار دے دیا"

01:45 PM, 8 Apr, 2026

نیویارک/اسلام آباد: عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی قد کاٹھ میں تاریخی اضافہ ہوا ہے جس کا اعتراف دنیا کے بڑے نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں کیا ہے۔ الجزیرہ اور رائٹرز سمیت عالمی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ایک ایسے 'پاور فل بروکر' کا کردار ادا کیا ہے جس نے خطے کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے بچا لیا۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہونے والی تفصیلی گفتگو اور ان کی امن پسندی کی ضمانت کے بعد ہی جنگی کارروائیاں روکنے پر آمادہ ہوئے۔ پاکستان کی حکمت عملی "بہترین اور بے مثال" رہی، جس نے واشنگٹن کو اشتعال انگیزی کے بجائے مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا۔
پاکستان محض ایک ملک نہیں بلکہ امریکہ اور تہران کے درمیان سب سے طاقتور اور معتبر پل کے طور پر ابھرا ہے، جس پر دونوں فریقین نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔برطانوی ادارے نے اسے پاکستان کی "امن و استحکام کی فتح" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی ڈپلومیسی سے ثابت کر دیا کہ وہ عالمی تنازعات حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
سفارتی مبصرین کے مطابق، عالمی میڈیا کا یہ ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ اب دنیا پاکستان کو صرف ایک اتحادی نہیں بلکہ ایک "فیصلہ کن قوت" مانتی ہے۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے مشترکہ وژن نے نہ صرف ملکی وقار بلند کیا بلکہ اربوں انسانوں کو تیسری عالمی جنگ کے خوفناک سائے سے نکال لیا۔
بی بی سی کے مطابق، پاکستان اب خطے میں امن کا مرکز بن چکا ہے اور اس کامیابی کے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں