اسلام آباد :پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی ملنے لگی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے سفارتی کردار کو خطے میں امن کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے ایک اہم پیغام میں پاکستان کی قیادت اور سفارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور تناؤ کو کم کرنے میں پاکستان کا کردار انتہائی مثبت اور کلیدی رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان کی خاموش سفارتکاری نے غیر معمولی نتائج دیے ہیں، جس سے امن کے قیام میں بڑی پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بحرانی صورتحال کے دوران تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان تناؤ کم کرنے میں مدد فراہم کی۔ ماہرین اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی جیت قرار دے رہے ہیں، جہاں بین الاقوامی برادری اب پاکستان کو ایک 'مسئلہ حل کرنے والے' (Problem Solver) ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
پاکستان کی 'خاموش سفارتکاری' رنگ لے آئی: برطانیہ کا خطے میں امن کے لیے پاکستانی کردار کا اعتراف
11:55 AM, 8 Apr, 2026