اسلام آباد / کراچی : پاکستان کی ’خاموش مگر موثر‘ سفارت کاری نے عالمی بساط پلٹ دی۔ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی توثیق اور آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کے ضامن کے طور پر ابھرا ہے۔ اس کامیابی پر جہاں عالمی برادری حیران ہے، وہیں پاکستان کے معاشی اور ڈیجیٹل محاذ پر بھی ریکارڈز کی بارش ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی سے متعلق 'ایکس' پر بیان اس وقت عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین اس ٹویٹ کو دیکھ چکے ہیں، جو کہ کسی بھی پاکستانی سربراہِ مملکت کے بیان کو ملنے والی ریکارڈ پذیرائی ہے۔ عالمی سفارت کاروں اور مبصرین کی جانب سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی تزویراتی حکمتِ عملی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
عالمی امن کا مرکز ’پاکستان‘: وزیراعظم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
11:35 AM, 8 Apr, 2026