پاکستان کی 'امن ڈپلومیسی' کا جادو چل گیا: ایران کا جنگ بندی کا اعلان، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

10:56 AM, 8 Apr, 2026

اسلام آباد / کراچی : پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے عالمی سطح پر بڑا معجزہ کر دکھایا۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے ساتھ ہی دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی معیشت پر زبردست تیزی کی صورت میں نمودار ہوئے ہیں۔
عالمی امن کی خبروں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہیجان برپا کر دیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 12 ہزار 920 روپے (پوائنٹس) کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار 594 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں تیزی کا طوفان اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ٹریڈنگ معطل کرنا پڑی۔سٹاک مارکیٹ کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت پر اعتماد بحال ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں