ایران کا جنگ بندی کا فیصلہ،  دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بھی کھولنے کا حکم دے دیا

10:29 AM, 8 Apr, 2026

تہران/اسلام آباد: ایران کی جانب سے عالمی سطح پر بڑی رعایت سامنے آگئی۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے بلکہ دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بھی کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس امن عمل کی کامیابی کا سہرا پاکستانی قیادت کے سر ہے۔ انہوں نے کہا ہم وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان نے اس مشکل وقت میں بہترین ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان کے تعاون سے امریکہ تک اپنی 10 نکاتی تجویز پہنچا دی ہے۔ اس تجویز میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی سپلائی کے حوالے سے پایا جانے والا اضطراب ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ دفاعی ماہرین اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فوجی قیادت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں