عالمی توانائی مارکیٹ میں بڑی ریلیف: پاک،ایران کشیدگی میں کمی سے تیل کی قیمتیں 94 ڈالر پر آگئیں

09:48 AM, 8 Apr, 2026

اسلام آباد :امریکا اور ایران کے درمیان 14 روزہ مشروط جنگ بندی کے معاہدے نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر چھائے ہیبت کے سائے ختم کر دیے۔ گزشتہ چند روز سے جاری غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے بعد خام تیل کی قیمتیں یکدم نیچے آ گئی ہیں۔
بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں درج ذیل تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں،برینٹ کروڈ: قیمت میں 16 فیصد کمی، نئی قیمت 94 ڈالر فی بیرل۔ڈبلیو ٹی آئی (WTI): قیمت میں گراوٹ کے بعد مارکیٹ میں 95 ڈالر فی بیرل پر دستیاب۔تجزیہ کاروں کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو بحری جہازوں کو لاحق خطرات خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ تھے۔ ایران کی جانب سے دھمکیوں کی واپسی اور جنگ بندی کے معاہدے نے سپلائی کی روانی بہتر ہونے کی امید پیدا کر دی ہے، جس کا براہِ راست فائدہ قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آیا۔
معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ یہ کمی خوش آئند ہے، مگر تیل اب بھی 28 فروری کی سطح (70 ڈالر فی بیرل) سے 24 ڈالر مہنگا ہے۔"مارکیٹ نے جنگ بندی پر مثبت ردعمل دیا ہے، تاہم پائیدار کمی کے لیے ضروری ہے کہ یہ مشروط معاہدہ طویل مدتی امن میں تبدیل ہو تاکہ قیمتیں دوبارہ 70 ڈالر کی نفسیاتی سطح تک پہنچ سکیں۔"

مزیدخبریں