راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے واضح ہدایت دی کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم کے تمام فیصلے کر سکتی ہیں، چاہے وہ کسی عہدے دار کو معطل کرنا ہو یا نئی ذمہ داری تفویض کرنی ہو۔
عمران خان نے عالیہ حمزہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو فوری نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما خالد خورشید نے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء رہنماؤں کی جانب سے عالیہ حمزہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔