کراچی:پاکستان شوبز کی معروف شخصیت نادیہ حسین کو ایف آئی اے کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس میں ان سے ان کے شوہر عاطف خان کی مالی سرگرمیوں کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے، جن کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔
ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر 1:30 بجے ایف آئی اے آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، جہاں ان سے شوہر کی جانب سے اکاونٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کی تحقیقات کی جائیں گی۔