ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا احتجاج، پولیس نے حراست میں لے لیا

06:32 PM, 8 Apr, 2025

راولپنڈی :راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی  تینوں بہنوں کو پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لے لیا۔
 ملاقات نہ کرانے کے خلاف ہونے والے اس احتجاج میں صاحبزادہ حامد رضا اور ایم این اے شفقت اعوان سمیت پارٹی کے 4 کارکن بھی حراست میں  ہیں۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کارروائی کی گئی۔ یہ واقعہ ایک نیا سیاسی تناؤ پیدا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں