منی پور میں وقف بل پر احتجاج، بی جے پی رہنما کا گھر جلادیا گیا

04:55 PM, 8 Apr, 2025

منی پور: بھارت کے شمال مشرقی علاقے منی پور میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کے خلاف احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے، جس میں مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے مقامی رہنما کا گھر نذر آتش کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی رہنما نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی، جسے مسلمانوں نے توہین آمیز قرار دیا۔ اس کے بعد ہزاروں افراد نے سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہروں کے دباؤ کے تحت، بی جے پی رہنما نے معافی مانگتے ہوئے وقف بل کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، بی جے پی کی اقلیتی مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں مسلم کمیونٹی میں اشتعال بڑھ رہا ہے۔

منی پور کی حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے دفعہ 163 نافذ کر دی ہے تاکہ مزید پرتشدد واقعات سے بچا جا سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریاست پہلے ہی نفرت کی لہر میں گھری ہوئی ہے، اور اس نئے متنازعہ بل نے ان کے حقوق کو مزید چیلنج کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اس بل کی مخالفت اور بھارت کے اندرونی حالات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے

مزیدخبریں