ٹرمپ کے ٹیرف کے اثرات: آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

03:44 PM, 8 Apr, 2025

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی مصنوعات پر نئے ٹیرف لگانے کے بعد آئی فون کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی درآمدات پر 54 فیصد ٹیکس کے نتیجے میں آئی فون کی تیاری کی لاگت میں 580 ڈالرز سے 850 ڈالرز تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایپل چونکہ آئی فونز چین میں تیار کرتا ہے، اس لیے کمپنی اس اضافی لاگت کا بوجھ اپنے صارفین پر ڈال سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، 256 جی بی آئی فون 16 پرو کی قیمت 1,100 ڈالرز سے بڑھ کر 3,500 ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ آئی فون 16 کی قیمت 1,142 ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انٹری لیول آئی فون 16 ای کی قیمت بھی 856 ڈالرز تک بڑھ سکتی ہے، جو پہلے 599 ڈالرز میں دستیاب تھا۔ اس کے علاوہ، آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، اور آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1,700 ڈالرز سے زائد ہو سکتی ہے۔ 1 ٹی بی اسٹوریج والے آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت تقریباً 2,300 ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں