وزیر داخلہ محسن نقوی کی انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

02:49 PM, 8 Apr, 2025

لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار سے ملاقات میں انسانی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں اور اس حوالے سے تمام صوبوں میں سختی سے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ایک مؤثر حکمت عملی تیار کرنے اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے نیشنل کرائمز اینڈ سیکیورٹی ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ، 

سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک نیا چیلنج ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے این سی سی آئی اے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، ساتھ ہی افسروں کو بیرون ملک تربیت دینے کی بھی منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ اس شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں