اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

01:10 PM, 8 Apr, 2025

لاہور : کلاسیکل موسیقی کے عظیم گلوکار اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے آج 18 برس ہوگئے ہیں۔ وہ 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ اسد امانت علی خان نے اپنی موسیقی کا آغاز صرف 10 سال کی عمر میں کیا اور بہت جلد اپنی سروں کی سحر انگیز آواز اور کلاسیکل راگوں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

انہوں نے اپنی گائیکی میں نئی شناخت بنائی، جو ان کے والد، استاد امانت علی خان سے ملے فن کا تو تسلسل تھا، مگر اس میں ان کی ذاتی انفرادیت بھی نمایاں تھی۔ ان کی غزلیں اور راگ عالمی سطح پر پسند کیے گئے اور انہیں اپنے فن کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی ملا۔

بدقسمتی سے، ایوارڈ ملنے کے فوراً بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ علاج کے لیے لندن گئے، جہاں 8 اپریل 2007 کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔

مزیدخبریں