سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دےدیا

12:49 PM, 8 Apr, 2025

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے کیسز کے فیصلے کے لیے ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور حکم دیا کہ 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کیا جائے۔

سماعت کے دوران ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ اتنے کم وقت میں 35 مقدمات کا ٹرائل مکمل کرنا مشکل ہوگا۔ اس پر چیف جسٹس نے مشال خان کے قتل کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے، تو اس کیس کا ٹرائل صرف 3 ماہ میں مکمل ہوا تھا، اور انسداد دہشت گردی کی عدالت اتنی جلدی فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر کچھ کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں