پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان

12:27 PM, 8 Apr, 2025

کراچی : گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 602 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور یہ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 280.57 روپے سے کم ہو کر 280.50 روپے پر آ گیا۔

مزیدخبریں