دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

11:01 AM, 8 Apr, 2025

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد وطن واپس لاہور پہنچ گئے۔ کھلاڑی دبئی کے راستے لاہور پہنچے، جن میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی ٹیم کے ہمراہ واپس آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی، اور نیوزی لینڈ نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو مکمل طور پر شکست دے کر کلین سوئپ کیا تھا۔

مزیدخبریں