اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ: دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر گفتگو

10:45 AM, 8 Apr, 2025

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق  اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بات کی۔

مارکو روبیو نے معدنیات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ معیشت اور تجارت میں تعلقات دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کی بنیاد ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی 2013 سے 2018 تک کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے پاکستان کو معاشی اور انسانی نقصان پہنچایا، جس پر امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی بات کی اور مارکو روبیو نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کے مسئلے کو حل کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں