لانڈھی میں فیکٹری میں شدید آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

02:57 PM, 7 Sep, 2026

 کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دھویں سے 2 مرد اور ایک خاتون ورکر کی حالت غیر ہوگئی۔ تینوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق فیکٹری میں بڑی مقدار میں لنڈے کا کپڑا موجود ہونے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی اور فیکٹری میں موجود افراد کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں