کراچی: 7 ستمبر 1965 پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری دن ہے، جب شاہینوں نے وطن کی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
1965 کی جنگ میں ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا کارنامہ انجام دیا۔
اپنی شجاعت اور غیرمعمولی خدمات پر ایم ایم عالم کو دو مرتبہ ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔ فالکن اور لٹل ڈریگن کے القاب سے مشہور ایم ایم عالم کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔
ایم ایم عالم کی بہادری اور دفاعِ وطن کے لیے خدمات آج بھی پاک فضائیہ اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔