یومِ فضائیہ پر صدر اور وزیراعظم کا قومی ہیروز کو سلام

09:57 AM, 7 Sep, 2026

 اسلام آباد: یومِ فضائیہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات و بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے، جنہوں نے تعداد میں کم ہونے کے باوجود دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 صدر اور وزیراعظم نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں