اسلام آباد :سال 2025 کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات متوقع ہے، جسے یورپ، آسٹریلیا، شمالی امریکہ کے علاوہ پاکستان میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند کی روشنی آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر دھیرے دھیرے کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔ یہ گرہن اپنے عروج پر رات 11 بجکر 12 منٹ کو پہنچے گا۔
جزوی چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا اور یہ پورا عمل 8 ستمبر کی صبح 1 بجکر 55 منٹ پر مکمل ہوگا۔
یہ فلکیاتی واقعہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکہ کے مغربی حصے، جنوبی امریکہ کے مشرقی حصے اور بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا کے علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔