صدرِ پاکستان کی منظوری، اینٹی ڈمپنگ اور NIH بلز پارلیمنٹ سے منظور شدہ

05:51 PM, 7 Sep, 2025

اسلام آباد:صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

اس ترمیمی قانون کے تحت، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے نافذ العمل ہوں گی۔ یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر کے پاس بھیجا گیا تھا۔ اس کا مقصد چینی گرانٹ پر چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے اطلاق سے متعلق قانونی وضاحت فراہم کرنا ہے۔ یہ ترمیمی فیصلہ گوادر منصوبوں کے اجلاس میں اکتوبر 2022 میں لیا گیا تھا۔

اسی طرح، صدر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے لیے ترمیمی بل کی بھی منظوری دی ہے۔ اس قانون کا مقصد ادارے کی تنظیم نو اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں موثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں