والدین کے لیے وارننگ: گوگل کا چیٹ بوٹ ‘جیمنائی’ بچوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے

03:42 PM, 7 Sep, 2025

کیلیفورنیا : ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل کا مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ‘جیمنائی’ بچوں اور نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

کامن سینس میڈیا نامی غیر سرکاری تنظیم نے بتایا ہے کہ اس چیٹ بوٹ میں فلٹرز تو ہیں، لیکن پھر بھی یہ بچوں کو ایسے مواد تک رسائی دے سکتا ہے جو ان کے لیے ٹھیک نہیں، جیسے جنسی مواد، منشیات، شراب، اور ذہنی صحت کے حوالے سے غلط یا نقصان دہ مشورے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ بچوں کے لیے ایسے اے آئی ٹولز ان کی عمر اور نشوونما کے مطابق بنائے جائیں، اور والدین بچوں کے اس استعمال پر خاص نظر رکھیں تاکہ وہ محفوظ رہیں۔

مزیدخبریں