بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے سے رابطے متاثر ہونے کا خدشہ

01:28 PM, 7 Sep, 2025

بحیرہ احمر : بحیرہ احمر کے علاقے میں کئی انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔ مائیکروسافٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

پاکستان میں بھی گزشتہ روز انٹرنیٹ کی رفتار سست رہی، جس کی وجہ سعودی عرب کے قریب جدہ کے نزدیک انٹرنیٹ کیبل کا کٹنا بتایا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ اس کیبل کے متاثر ہونے سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سست ہو گیا ہے، اور حکام اسے جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو جلد سہولت مل سکے۔

مزیدخبریں