خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کےلیے منتخب

11:59 AM, 7 Sep, 2025

لاہور: پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی کی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ فیلو شپ کلاس آف 2025 کے لیے دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی عالمی سطح پر پذیرائی کو باعث فخر قرار دیا ہے۔

ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ 5 سے 7 دسمبر تک فلپائن میں ہو گا، جہاں منتخب خواتین اور مرد نوجوان اپنے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

مزیدخبریں