آج رات پاکستان میں مکمل چاند گرہن ہوگا، فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا

12:08 PM, 7 Sep, 2025

اسلام آ باد : آج (7 ستمبر) کی رات پاکستان میں دوسرا مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی روشنی رات 8:28 بجے مدھم ہونا شروع ہو جائے گی۔ 9:27 پر جزوی چاند گرہن شروع ہوگا اور 10:31 پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں ڈوب جائے گا۔

یہ خوبصورت منظر رات 11:12 بجے اپنے عروج پر ہوگا، جب چاند سرخ یا تانبے جیسا رنگ اختیار کر لیتا ہے، جسے "بلڈ مون" کہا جاتا ہے۔ جزوی گرہن تقریباً 1 بجے ختم ہوگا اور چاند گرہن رات 1:55 بجے مکمل طور پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا کے مختلف حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند ایک لائن میں آ جاتے ہیں اور زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ، 21 اور 22 ستمبر کو ایک جزوی سورج گرہن بھی ہوگا جسے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا، بلکہ یہ صرف آسٹریلیا، بحرالکاہل اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

مزیدخبریں